سیف سٹیز کا بڑا اقدام: پرائیویٹ سیکیورٹی کیمروں کی انٹیگریشن کا آغاز

04:43 PM, 1 Aug, 2025

لاہور:صوبے میں نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پرائیویٹ سیکیورٹی کیمروں کو اپنے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس مقصد کے تحت لاہور سمیت مختلف شہروں میں کیمروں کا جامع سروے کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق، ابتدائی طور پر لاہور کے 52 ہزار سمیت مجموعی طور پر 1 لاکھ 13 ہزار پرائیویٹ کیمروں کا سروے مکمل کیا گیا، جن میں سے ایس او پیز پر پورا اُترنے والے 55 نجی سائٹس اور 153 کیمرے سسٹم سے کامیابی سے منسلک کیے جا چکے ہیں۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق، پرائیویٹ کیمروں کی انٹیگریشن کے لیے چند بنیادی تقاضے لازمی ہیں جن میں انٹرنیٹ کنیکشن، کمپیوٹر، یو پی ایس اور بیک اپ سسٹم شامل ہیں۔

یہ کیمرے دفاتر، دکانوں، پیٹرول پمپس، اور عوامی مقامات پر نصب کیے جائیں گے، تاکہ جرائم کی روک تھام اور بروقت کارروائی میں مدد حاصل ہو سکے۔ منصوبے کا مقصد نگرانی کا دائرہ کار بڑھا کر شہریوں کو مزید محفوظ بنانا ہے۔

مزیدخبریں