پنجاب میں سکول نیوٹریشن پروگرام، 56 ہزار سے زائد بچوں کی انرولمنٹ: مریم اورنگزیب

لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش نے ملاقات ...

 عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے: خواجہ سلمان رفیق

لاہور: وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، ...

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر 16 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے، رواں ماہ صوبے میں پرمٹس کے اجرا میں 410 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

حکام کے مطابق رواں ماہ پنجاب بھر میں 42 ہزار سے زائد جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی 2 ہزار 700 سے زائد نوجوانوں کو ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے لیے ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق کیا جا رہا ہے، تاکہ مقررہ عمر کے نوجوان قانونی طریقہ کار کے تحت ڈرائیونگ کی اجازت حاصل کرسکیں۔

صوبے میں جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت احتجاجی دھرنوں اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، تاہم پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتشار اور احتجاج اس جماعت کا پرانا طرزِ عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں پر حملے، پی ٹی وی میں توڑ پھوڑ، پارلیمنٹ میں داخل ہونے اور مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی جیسے واقعات سب کے سامنے ہیں۔

 سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے راستے بند ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ریاست کے لیے کھڑے ہونا ہے اور ملک میں قانون اور نظم و ضبط پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کیا جانا چاہیے، تاہم ایسے اقدامات سے گریز ضروری ہے جن سے ملک میں بدامنی یا ملکی ساکھ کو نقصان پہنچے۔

لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش نے ملاقات کی، جس میں پنجاب حکومت کے اصلاحاتی اقدامات، بچوں کی غذائیت اور سموگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے وفد کو پنجاب حکومت کی اصلاحات اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ملاقات میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے صوبے میں نیوٹریشن کے شعبے میں مزید اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے 13 اضلاع میں سکول نیوٹریشن پروگرام شروع کیا ہے، جس کے تحت 56 ہزار سے زائد بچوں کی انرولمنٹ ہوچکی ہے۔ پروگرام بہاولنگر، بھکر، چنیوٹ، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، لیہ، لودھراں، میانوالی، مظفرگڑھ، رحیم یار خان، راجن پور، تونسہ اور وہاڑی میں جاری ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق نیوٹریشن پروگرام کے نتیجے میں بچوں کی غذائیت میں بہتری آئی ہے اور متعلقہ سکولوں میں انرولمنٹ بھی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود پروگرام کی نگرانی کر رہی ہیں۔

ملاقات میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد نے پنجاب حکومت کے نیوٹریشن پروگرام اور سموگ کی روک تھام کے اقدامات کو سراہا۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ گزشتہ دو برس میں سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم اقدامات کیے گئے ہیں۔

سینئر وزیر کے مطابق صنعتوں، گاڑیوں کے اخراج، فصلوں کی باقیات جلانے اور بھٹوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ کلائمیٹ مانیٹرنگ واچ کے ذریعے صنعتوں اور بھٹوں کی ڈیجیٹل نگرانی بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ایگریکلچر میکانائزیشن وژن کے باعث گزشتہ سال فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 40 فیصد کمی ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت فلاحی پروگرامز کو مربوط انداز میں آگے بڑھا رہی ہے اور عوامی آگاہی کے لیے مقامی زبانوں، ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کو مؤثر طور پر استعمال کیا جائے گا۔ صحت سے متعلق معلومات ہر ہیلتھ سینٹر، بی ایچ یو اور کلینک پر مقامی زبان میں فراہم کرنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت لوکلائزیشن اور زراعت کے شعبوں میں شراکت داری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

لاہور: وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، ترقیاتی منصوبوں کی شفاف نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

 پی پی 153 میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حلقے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیارِ زندگی بلند کرنا حکومت پنجاب کی ترجیح ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا اور ہر منصوبے کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

 خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ عوامی ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کا سفر بھی جاری رہے گا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہیلتھ پراجیکٹس سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں جاری اور نئے صحت منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال  کے قیام کی منظوری دی گئی، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں  کلثوم نواز کینسر ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 گوجرانوالہ میں 268 بستروں پر مشتمل نواز شریف مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کو لیہ میں میڈیکل کالج کے منصوبے پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔ مریم نواز نے منصوبے کو جلد از جلد عملی شکل دینے اور تمام ہیلتھ پراجیکٹس مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے صحت کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔