چینی کے نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 2,075 دکانداروں کیخلاف کارروائی

05:08 PM, 1 Aug, 2025

لاہور:حکومت پنجاب کی ہدایت پر چینی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2075 دکانداروں کے خلاف ناجائز منافع خوری پر کارروائی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق، پنجاب بھر میں 299 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 66 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ 1776 افراد کو موقع پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

اب تک جاری مہم کے دوران 21 ہزار 58 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے، جن میں 1256 افراد گرفتار اور 172 کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

لاہور ڈویژن میں بھی گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں، جہاں 97 دکانداروں کو چیک کیا گیا، 07 افراد کو گرفتار اور 01 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

مزیدخبریں