وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد

05:37 PM, 1 Aug, 2025

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس کے موقع پر حکومتِ چین، چینی عوام اور مسلح افواج کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کے لیے کردار قابلِ تحسین ہے، اور ہم اپنے 'آہنی بھائی' کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک-چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے اٹوٹ رشتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ دنیا کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک-چین مسلح افواج کے درمیان باہمی اعتماد، تربیتی تعاون اور دفاعی اشتراک وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی کا عکاس ہے۔

مزیدخبریں