مریم نواز کا امریکی سرمایہ کاروں سے رابطہ، پنجاب میں اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر زور

11:55 AM, 1 Aug, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ امریکی بزنس وفد کی پنجاب آمد سرمایہ کاری کے بڑھتے اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو اب سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے مزید مستحکم کیا جانا چاہیے۔

امریکی اعلیٰ سطح کے کاروباری وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو معاشی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ملک کی ترقی اور اقتصادی نمو میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب قومی جی ڈی پی میں 55.7 فیصد حصہ ڈالتا ہے، جبکہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں صوبے کا حصہ 48 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں موجود نوجوان، ہنرمند اور پرعزم افرادی قوت سرمایہ کاری اور طویل مدتی معاشی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں