لاہور : لاہور میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتیں جاری ہیں۔نمائندہ لاہور رنگ شاہد رضوی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 216 جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 3 گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے اڑا۔
اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 2 افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔شہریوں کو پولیس سے محتاط رہنے اور مشتبہ افراد کی اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔