ستھرا پنجاب وژن کے تحت 70 ارب روپے کی جدید اے آئی اور مشینری صوبے کے ہر شہر میں فعال ہے:مریم اورنگزیب

04:37 PM, 1 Dec, 2025

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب صفائی، ٹیکنالوجی اور گورننس کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق، ستھرا پنجاب وژن کے تحت 70 ارب روپے کی جدید اے آئی اور مشینری صوبے کے ہر شہر میں فعال ہے۔ فوربز رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہر گلی، سڑک اور بازار کی صفائی کو ریئل ٹائم میں مانیٹر کر رہا ہے۔

منصوبے کے تحت ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد گرین جابز تخلیق کی جا چکی ہیں، اور پنجاب ویسٹ کو ویلیو میں تبدیل کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بننے کے قریب ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف ویسٹ مینجمنٹ نہیں، بلکہ طرزِ زندگی، رویوں اور شہری نظم و نسق میں بڑا انقلاب ہے۔

مزیدخبریں