لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، جس کی صدارت جسٹس شاہد کریم نے کی۔
اظہر صدیق نے ناصر باغ میں درخت کاٹنے کے حوالے سے متفرق درخواست جمع کروائی۔ عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔