پنجاب ٹریفک پولیس قانون شکن عناصر کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے لگی

06:20 PM, 1 Dec, 2025

لاہور:پنجاب ٹریفک پولیس نے قانون پر سخت عمل درآمد کے لیے ڈرونز کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے قانون شکن عناصر کے خلاف جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نمائندہ لاہور رنگ شاہد رضوی کے مطابق  ابتدائی طور پر زیادہ رش اور گنجان علاقوں میں ڈرون ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان کے گنجان علاقوں میں ڈرونز تعینات کیے گئے ہیں۔

ڈرونز کی نشاندہی پر فوری کارروائی کے لیے ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی، جو کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری ایکشن لیں گی۔

پنجاب ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔

مزیدخبریں