لاہور میں سموگ کنٹرول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال: ایئر کوالٹی انڈیکس 198 ریکارڈ

04:06 PM, 1 Feb, 2026

لاہور : لاہور میں ہوا کی رفتار کم ہونے کے باوجود حکومتی اقدامات کے باعث فضائی آلودگی کی صورتحال قابو میں ہے، جہاں آج ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 198 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ماحولیاتی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے جدید سائنسی طریقے اپنا رہی ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے آلودگی پھیلانے والے ذرائع کی فوری نشاندہی کی جا رہی ہے۔ تمام صنعتی یونٹس کی ای پی اے (EPA) کے ذریعے ڈیجیٹل بنیادوں پر مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔
اسموگ کے مستقل خاتمے کے لیے ایک جامع پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی سختی اور عوامی تعاون کے نتیجے میں ماحولیاتی دباؤ میں واضح کمی آئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے شہریوں کو صاف ستھری فضا کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزیدخبریں