کلینک آن ویلز نے 2 کروڑ سے زائد شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کیں:خواجہ عمران نذیر

03:48 PM, 1 Jan, 2026

لاہور:صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ صحت کے منصوبے عام آدمی کے مفاد کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ "کلینک آن ویلز" نے اب تک 2 کروڑ سے زائد شہریوں کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ حکومت ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی صحت عامہ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور شہریوں کے بہتر طبی تحفظ کے لیے تعاون جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں