لاہور:لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کنٹرولڈ ایریا میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 49 املاک کو سربمہر کر دیا۔
کارروائی گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، نیو مسلم ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار کے علاقوں میں کی گئی۔ ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہری منصوبہ بندی کے اصولوں کی خلاف ورزی روکنے اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔