لاہور:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل کے ذریعے ڈیجیٹل کریئیٹرز اور شوبز شخصیات کو ٹیکس کے لیے نوٹس جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔ فلمی دنیا کے کئی مہنگے اداکاروں اور اداکاراؤں کو بھی ٹیکس وصولی کے نوٹس دیے گئے ہیں۔
ایف بی آر نے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس سے کروڑوں روپے کمانے والے افراد کی معلومات جمع کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ ٹیکس نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔