پنجاب میں زرعی شعبے کی بڑی پیش رفت، 10 لاکھ کسان کارڈز کی فراہمی کا ہدف قریب

01:25 PM, 1 Jul, 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ایک ملین کسان کارڈز کی فراہمی کا تاریخی ہدف جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے اجلاس میں کسان کارڈ اور زرعی میکنائزیشن کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اب تک 9 لاکھ کسان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف 31 اگست 2026 تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

اجلاس میں زرعی شعبے کی ترقی، جدید مشینری کی فراہمی اور کسانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ حکام کے مطابق تھل، پوٹھوہار، جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ پروگرام کا مقصد کاشتکاروں کو مالی معاونت اور جدید زرعی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنائی جا سکے۔

مزیدخبریں