محرم الحرام کی سکیورٹی حساس، انتظامات وقت سے پہلے مکمل کیے جائیں: آئی جی پنجاب کا حکم

05:57 PM, 1 Jun, 2026

لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب عبدالکریم نے تمام سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی حالیہ سٹریٹجک صورت حال کے پیش نظر اس بار محرم الحرام کی سکیورٹی زیادہ چیلنجنگ اور حساس ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت محرم الحرام کے امن و امان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران نے شرکت کی اور آئی جی پنجاب کو محرم الحرام کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے اب تک کے اقدامات اور سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

آئی جی پنجاب نے افسران کو گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی تمام اضلاع میں مجالس اور عزاداری کے جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ پنجاب پولیس صوبے میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور شہریوں کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

مزیدخبریں