شعبہ صحت میں تاریخی اقدامات: کینسر اور دل کے مریضوں کا علاج اب بالکل مفت، خواجہ سلمان رفیق

06:02 PM, 1 Jun, 2026

لاہور: وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر سرکاری وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں شعبہ صحت میں منفرد اور انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران وزیر صحت کو وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ سیکٹر میں جاری مختلف فلاحی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے بعد تفصیلات بتاتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ "چیف منسٹرز ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام" کے تحت دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے آپریشنز اور علاج کے لیے سالانہ 3 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ مزید برآں، کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے والے مریضوں کے لیے "چیف منسٹرز سپیشل انیشی ایٹو فار کینسر پیشنٹس" کے تحت سالانہ 13 ارب روپے کی لاگت سے کینسر کی تشخیص، کیموتھراپی، ریڈیوتھراپی اور سرجری کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ غریب اور مستحق شہریوں پر سے علاج کا بوجھ ختم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں