وزیراعلیٰ مریم نواز کا تاریخی اقدام: پنجاب میں سیوریج صفائی مہم کے 95 فیصد اہداف مکمل، دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت

06:15 PM, 1 Jun, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر میں شروع کی جانے والی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور بے مثال سیوریج صفائی مہم کامیابی کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، جس کے تحت اب تک 95 فیصد اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔

سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے جاری سیوریج ڈی سلٹنگ (صفائی) آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے انہیں صوبہ بھر میں جاری مہم کی اب تک کی کارکردگی اور تکنیکی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے مہم کی تیز رفتار کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب واسا کو ہدایات جاری کیں کہ اس مہم کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے تاکہ شہریوں کو نکاسی آب کے مسائل سے مستقل ریلیف مل سکے۔ انہوں نے فیلڈ میں دن رات محنت کرنے والے واسا عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

مزیدخبریں