لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، یہ اقدام دہشتگردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے فوری طور پر اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق حساس اجتماعات دہشتگردوں کے نشانے پر آ سکتے ہیں اور شرپسند عناصر کسی اجتماع میں شریک علماء کرام کو نشانہ بنا کر فرقہ وارانہ فسادات اور بدامنی پھیلا سکتے ہیں۔
فرقہ وارانہ کشیدگی اور امن عامہ میں خلل کے خدشات کے پیش نظر یہ پیشگی اقدامات کیے گئے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے نیو نیوز لاہور کے نمائندہ ادریس شیخ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔