ایپ سیپ اور او آئی سی۔کامسٹیک کا تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم

11:24 AM, 1 Nov, 2025

ایپ سیپ اور او آئی سی۔کامسٹیک کا تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم
ایپ سیپ اور او آئی سی۔کامسٹیک کا تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد:پاکستان کی نجی جامعات کی نمائندہ تنظیم ایپ سیپ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے او آئی سی۔کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی جن کا مقصد رکن ممالک میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور استعداد کار میں اضافہ ہے۔ ملاقات میں فلسطینی طلباء کے لیے داخلوں اور وظائف کی معاونت جاری رکھنے اور غزہ میں تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبوں میں بحالی کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین ایپ سیپ اور او آئی سی۔کامسٹیک نے مشترکہ تربیتی پروگراموں، علمی مواد کے عربی و فرانسیسی تراجم اور محققین کی معاونت کے ذریعے تعلیمی شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم بھی دہرایا، جبکہ پانچویں ریکٹرز کانفرنس کی تیاریاں بھی زیر بحث آئیں۔

مزیدخبریں