پنجاب، سندھ اور اسلام آباد بار کونسل انتخابات جاری، وکلاء ووٹ ڈال رہے ہیں

09:59 AM, 1 Nov, 2025

لاہور:ملک بھر میں بار کونسل انتخابات جاری ہیں۔ پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں لاہور ہائیکورٹ میں 52 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں اور ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد بار کونسل میں 5 نشستوں کے لیے 21 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، جہاں تقریباً 6 ہزار وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سندھ بار کونسل کے انتخابات میں بھی کراچی سمیت مختلف شہروں میں ووٹنگ جاری ہے، اور صوبے کے 27,300 وکلاء آئندہ پانچ سال کے لیے اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔

مزیدخبریں