لاہور: پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسی بھی ممکنہ دہشتگردی یا ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے جامع پلان تشکیل دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق انتخابات کے دوران 521 پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔ سیکیورٹی پلان کے تحت دو ایس پی، پانچ ڈی ایس پی، چھ انسپکٹرز اور پانچ سب انسپکٹرز سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔
ہائی کورٹ اور دیگر پولنگ سٹیشنز کے اطراف سنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ کا عمل جاری رہے گا۔
پولیس حکام کے مطابق شہریوں کے تحفظ اور پرامن الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔