این سی سی آئی اے کے 6 افسران کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری

05:04 PM, 1 Nov, 2025

لاہور: ضلع کچہری لاہور میں رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے (NCCIA) کے چھ افسران کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

وکیلِ ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں 90 لاکھ روپے کا ذکر ہے جبکہ ریکوری چار کروڑ روپے سے زائد کیسے ظاہر کی گئی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد تحریری فیصلہ جاری کیا۔

مزیدخبریں