لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت نے مرکزی قیادت کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے مرکزی قیادت کو لاہور سمیت صوبے بھر کی نامکمل تنظیموں کے حوالے سے کئی بار آگاہ کیا ہے، تاہم تاحال تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل تنظیموں کی عدم تکمیل پارٹی کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
وسطی پنجاب کی قیادت نے تجویز دی ہے کہ تنظیموں کو فوری طور پر مکمل کر کے بلدیاتی مہم کا آغاز کیا جائے۔