وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ریکارڈ بریکنگ منصوبہ ۔۔۔۔ "اپنی چھت، اپنا گھر" سکیم میں تاریخی پیش رفت

05:07 PM, 1 Nov, 2025

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ ہاؤسنگ پروگرام "اپنی چھت، اپنا گھر"سکیم کے تحت ایک ماہ کے دوران ریکارڈ تعداد میں قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سکیم کے تحت گھر کی تعمیر کے لیے جاری کیے گئے قرضوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مئی سے اکتوبر کے دوران روزانہ تعمیر ہونے والے گھروں کی تعداد میں 588 فیصد اضافہ ہوا، اور اب روزانہ اوسط 289 گھروں کی تعمیر ہو رہی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق "اپنی چھت، اپنا گھر" اسکیم عوامی فلاح کا تاریخی منصوبہ ثابت ہو رہی ہے، جس کا مقصد بے گھر خاندانوں کو رہائش کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

مزیدخبریں