پنجاب فتح کرکے پیپلزپارٹی کا قلعہ بنائیں گے، عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں:سردار سلیم حیدر خان

03:52 PM, 1 Oct, 2025

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں مضبوط عوامی بنیادیں قائم کرکے اسے اپنے لیے قلعہ بنائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کے ساتھ اتحادی ضرور ہیں مگر عزت و وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

گورنر نے کہا کہ سیاست میں تنقید جائز ہے مگر اس کے آداب ہوتے ہیں اور مخالفین کو بھی ان حدود کا احترام کرنا چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لاہور میں پیپلزپارٹی کے جلسوں نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور یہ ابھی محض "ٹریلر" ہے ، عوامی جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور قوتِِِِ عوامی حمایت بڑھے گی۔

سردار سلیم حیدر خان نے زور دیا کہ پیپلزپارٹی عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کی فلاح کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی تاکہ پنجاب میں سیاسی اور سماجی استحکام ممکن بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں