سوئی ناردرن نے گھریلو صارفین کے لیے نئے گیس کنکشنز کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا

04:02 PM, 1 Oct, 2025

لاہور: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے گھریلو صارفین کے لیے نئے گیس کنکشنز کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔ کمپنی ترجیحی بنیادوں پر اُن صارفین کو کنکشن فراہم کرے گی جنہوں نے پہلے ہی ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے تھے۔

ذرائع کے مطابق، سوئی ناردرن نے ایسے صارفین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں جنہوں نے تقریباً تین سال قبل ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے تھے، تاکہ ان کی درخواستوں پر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق، یہ اقدام صارفین کی طویل انتظار کی شکایات کے ازالے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

مزیدخبریں