صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا میو کینسر ہسپتال مناواں کا دورہ، دو ماہ کی تنخواہیں فوری ادا کرنے کا حکم

04:05 PM, 1 Oct, 2025

لاہور: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے میو کینسرہسپتال مناواں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، زیر تعمیر حصے اور انتظامی شعبوں کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران خواجہ عمران نذیر نےہسپتال کی محکمہ صحت کو منتقلی کے بعد انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں موجودہ صورتحال اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر نے پیرا میڈیکل اور دیگر سٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور دو ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا حکم دیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسپتال کی سہولیات اور انتظامی ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ کینسر کے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزیدخبریں