پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنسنگ کا عمل تیز، غیر قانونی ڈرائیونگ پر سخت وارننگ

07:20 PM, 1 Oct, 2025

لاہور:لاہور سمیت پورے پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ستمبر میں سات لاکھ نو ہزار شہریوں نے لائسنس حاصل کیے۔

 ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے خبردار کیا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا جرم ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

 یہ اقدامات ٹریفک قوانین کی پاسداری اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہیں۔

مزیدخبریں