لاہور:لاہور، اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر 100 ای گیٹس نصب کیے جائیں گے تاکہ امیگریشن کے عمل کو تیز اور آسان بنایا جا سکے۔
ای گیٹس کے ڈیزائن کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی ٹینڈرنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔
پی اے اے حکام نے بتایا کہ ای گیٹس کے ذریعے مسافر ای پاسپورٹ کے ذریعے بغیر قطار کے تیزی سے امیگریشن کلیئرنس حاصل کر سکیں گے، جس سے سفر میں آسانی اور سیکیورٹی میں بہتری آئے گی۔