لاہور: برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت میاں میرؒ کے 402 ویں سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب کا انعقاد حضرت میاں میرؒ کے مزار پر کیا گیا، جہاں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے رسمِ چادر پوشی ادا کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف محمد شاکر، چیئرمین امورِ مذہبیہ کمیٹی صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان سمیت محکمہ اوقاف کے دیگر افسران، زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔