صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا ننکانہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کے ساتھ کھانا کھایا

02:53 PM, 1 Sep, 2025

ننکانہ صاحب: صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ننکانہ صاحب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہفت مدر، جگ دا کوٹ، جانی دا ٹھٹھہ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔

صوبائی وزیر نے متاثرین کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ، ڈی پی او فراز احمد سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو سیلابی صورتحال اور جاری ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بلال یاسین نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور ریلیف کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف پہنچایا جا سکے۔

مزیدخبریں