پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار، ہیڈ بلوکی پر اونچے درجے کا سیلاب

02:59 PM, 1 Sep, 2025

لاہور:پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال تاحال برقرار ہے۔ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے، تاہم ہیڈ بلوکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس وقت وہاں سے ایک لاکھ 62 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔

شاہدرہ کے مقام پر سیلابی صورتحال میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جہاں اس وقت 67 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ ادھر پی ڈی ایم اے نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں دوبارہ اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اور الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں