پنجاب میں صحت کے شعبے میں انقلاب: مریم نواز کا لاکھوں مریضوں کے لیے مفت علاج کا تاریخی اعلان

02:56 PM, 2 Apr, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی تاریخ میں صحت کے شعبے کے سب سے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے زیرِ صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چار بڑے ہیلتھ پراجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے دوران غریب اور متوسط طبقے کے لیے اربوں روپے کے مفت علاج کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے 16 ہزار 625 معصوم بچوں کی ہارٹ سرجری کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان بچوں کی دل کی سرجری کے تمام اخراجات حکومتِ پنجاب برداشت کرے گی، تاکہ کسی بھی بچے کا علاج محض فنڈز کی کمی کی وجہ سے نہ رک سکے۔
حکومتِ پنجاب نے لاکھوں مریضوں کے لیے درج ذیل طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔     جگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کا مہنگا ترین ٹرانسپلانٹ اب سرکاری خرچ پر ہوگا۔ قوتِ سماعت سے محروم بچوں اور بڑوں کے لیے کوکلیر امپلانٹس مفت لگائے جائیں گے۔ بچوں کے دل کے آپریشنز کے لیے خصوصی فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔
 گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے ڈائیلسز کی سہولت اب پورے صوبے میں مفت دستیاب ہوگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ "معصوم جانوں کو بچانا ہماری اولین ترجیح ہے"۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان تمام پراجیکٹس کی مانیٹرنگ خود کی جائے گی تاکہ مریضوں کو ہسپتالوں میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزیدخبریں