عقیدت مندوں کا جم غفیر، داتا دربار پر عرس کی تقریبات کا آغاز

04:17 PM, 2 Aug, 2026

لاہور: حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، جہاں ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

عرس کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور صوبائی وزراء نے شرکت کی اور تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر مزار پر حاضری دی گئی اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عرس کے موقع پر داتا دربار آنے والے زائرین کے لیے مختلف انتظامات کیے گئے ہیں۔ عقیدت مندوں کی جانب سے دودھ کی سبیلوں، لنگر اور دیگر سہولیات کا وسیع اہتمام کیا گیا ہے۔

تقریبات کے دوران زائرین نے مذہبی عقیدت کا اظہار کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے عرس کے دوران سیکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں