خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس، امیونائزیشن مہم اور ہیلتھ ریفارمز کا جائزہ

04:15 PM, 2 Dec, 2025


لاہور : صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت روڈ میپ ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں امیونائزیشن مہم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلتھ ریفارمز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں امیونائزیشن مہم کے لیے 90 روزہ روڈ میپ پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ علاوہ ازیں، خواجہ عمران نذیر نے اجلاس میں مختلف پروگرامز کے لیے ٹیکنیکل ورکنگ گروپس کی تشکیل پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔

مزیدخبریں