آئی جی پنجاب کی کم عمر ڈرائیورز کو وارننگ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی حمایت

04:16 PM, 2 Dec, 2025

لاہور: آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہوئے کم عمر بچوں کو لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ نہ کرنے کی ہدایت دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 18 ہزار میں سے 296 مقدمات کم عمر ڈرائیورز کے خلاف درج ہوئے۔ آئی جی نے بچوں کو نصیحت کی کہ اپنی زندگی کی حفاظت کے لیے 18 سال کے بعد ہی لائسنس حاصل کر کے ڈرائیونگ کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وکیل کے قتل کی تفتیش جاری ہے اور یہ میرٹ پر ہوگی۔

مزیدخبریں