لاہور: بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر جرمانے اور مقدمات، شہری لائسنس سنٹرز پر رش سے مشکلات کا سامنا

04:20 PM, 2 Dec, 2025

لاہور :لاہور میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر بھاری جرمانے اور مقدمات کے اندراج کے بعد شہریوں نے مختلف لائسنس سنٹرز کا رخ کر لیا، جس سے وہاں شدید رش اور مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔

شہریوں کی بڑی تعداد کے باعث ڈرائیونگ لائسنس سسٹم جواب دینے لگا اور مختلف سنٹرز سے سسٹم سرور کے بار بار بند ہونے کی شکایات سامنے آنے لگیں۔ سسٹم کی بندش کے باعث شہریوں کو لائسنس بنوانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں