لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔فخرالاسلام ڈوگر کو کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔
آفتاب احمد ایڈیشنل کمشنر انفورسمنٹ ملتان (ون) کو ایڈیشنل کمشنر انفورسمنٹ فیصل آباد (ون) تعینات کیا گیا ہے، جبکہ محمد انصار، ایڈیشنل کمشنر انفورسمنٹ (ٹو) ملتان کو ایڈیشنل کمشنر انفورسمنٹ (ون) کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی میں افسران کے تقرر و تبادلے، فخرالاسلام ڈوگر ملتان کے کمشنر تعینات
05:42 PM, 2 Dec, 2025