لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بسنت کے تہوار سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا، تاہم خونی ڈور کے استعمال پر شدید تحفظات بھی ظاہر کیے۔
انہوں نے کہا کہ بسنت پنجاب اور لاہور کی "اساس" ہے اور اس سے ان کا صدیوں پرانا رشتہ اور گہرا رومانس ہے۔سپیکر کا کہنا تھا کہ اس خوبصورت تہوار کو ایسی ڈور میں پھنسانا جو انسانی گردنیں کاٹ دے، ان کے لیے باعثِ خوف ہے۔حکومت اور انتظامیہ بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ بسنت کو حادثات سے محفوظ رکھ کر صرف ایک تہوار کے طور پر منایا جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ سب سے بڑی ذمہ داری پتنگ اڑانے والوں پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اسے ہلڑ بازی اور کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے دور رکھیں۔
"بسنت میرا رومانس ہے، اسے انسانی جانوں کے لیے خطرہ نہ بنائیں": سپیکر پنجاب اسمبلی
03:22 PM, 2 Feb, 2026