لاہور: 6 سے 8 فروری تک منعقد ہونے والے بسنت فیسٹیول کے پیشِ نظر شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
تمام بڑے ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسنگ عملے کی مکمل حاضری یقینی بنائیں۔
ایمرجنسی سروسز: کسی بھی ممکنہ حادثے یا زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمرجنسی وارڈز کو خصوصی طور پر تیار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
بسنت کی تقریبات 6 فروری سے شروع ہو کر 8 فروری تک جاری رہیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات پتنگ بازی کے دوران خونی ڈور یا دیگر حادثات سے نمٹنے کے لیے احتیاطاً کیے گئے ہیں۔