لاہور: بسنت فیسٹیول کے قریب آتے ہی لاہوریوں، بالخصوص نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ شہر کے بازاروں میں پتنگوں اور ڈور کی خریداری عروج پر پہنچ گئی ہے۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ بسنت منانے کے لیے دیگر شہروں سے بھی عزیز و اقارب لاہور پہنچ رہے ہیں، جس کے لیے گھروں کی چھتوں پر خصوصی دعوتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
رنگ برنگی پتنگوں اور ڈور کے ذخیرے جمع کر لیے گئے ہیں اور فضا ابھی سے "بو کاٹا" کے نعروں کے لیے تیار ہے۔ شہریوں نے بسنت کی باقاعدہ اجازت دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ثقافت کا احیاء قرار دیا ہے۔
لاہوریئے بسنت کے لیے تیار: مہمانوں کی آمد اور دعوتوں کے پلان مکمل
03:33 PM, 2 Feb, 2026