لاہور: صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے خان کالونی لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس مہم کے دوران پنجاب بھر میں 1 کروڑ 78 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی دہلیز پر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انہیں قطرے ضرور پلوائیں۔
پنجاب میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز: 1 کروڑ 78 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
03:35 PM, 2 Feb, 2026