دو دہائیوں بعد بسنت کی واپسی، مگر مہنگائی نے پتنگ بازوں کے رنگ اڑا دیے

03:37 PM, 2 Feb, 2026

لاہور: لاہور میں دو دہائیوں کے طویل انتظار کے بعد بسنت کی تیاریاں تو شروع ہو گئی ہیں، لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے اس روایتی تہوار کے جوش کو گہنا دیا ہے۔
 پتنگوں، ڈور اور مانجھے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے شہریوں، بالخصوص نوجوانوں کو پریشان کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بسنت کا شوق تو اپنی جگہ لیکن اشیاء کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے خریداری میں وہ پہلے جیسی گہما گہمی نظر نہیں آ رہی۔
 جہاں ایک طرف لاہوریئے اس قدیم ثقافتی میلے کی واپسی پر خوش ہیں، وہاں دوسری طرف مہنگائی اس جوش و خروش کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن کر سامنے آئی ہے۔

مزیدخبریں