اگر وزیراعلیٰ کے پی کے دورے کے حوالے سے پنجاب حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے تو کے پی حکومت پر بھی اتنی ہی تنقید ہونی چاہیے::گورنر پنجاب

04:25 PM, 2 Jan, 2026

اسلام آباد/لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لاہور دورے سے پہلے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے کے پی حکومت سے رابطہ کیا تھا اور یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعلیٰ کو مکمل سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ جو کچھ پنجاب اسمبلی میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے رویے پر قابو نہیں رکھتی اور اسمبلیوں میں جو ماحول پیدا کیا جاتا ہے وہ مناسب نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کے پی کے دورے کے حوالے سے پنجاب حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے تو کے پی حکومت پر بھی اتنی ہی تنقید ہونی چاہیے۔ گورنر نے جمہوریت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجودہ جمہوری نظام کو ہی چلانا ہے۔

مزیدخبریں