وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید 6 اضلاع میں گرین بس سروس کا افتتاح، سفری سہولتوں میں توسیع

01:26 PM, 2 Jul, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے مزید 6 اضلاع میں گرین بس سروس کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت عوام کو معیاری اور محفوظ سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق پنجاب کے شہریوں کے لیے سفر کو آسان اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ گرین بس سروس کو عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور اس کی طلب میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ مرحلے میں تحصیل سطح پر بھی گرین بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خواتین بھی اس سروس سے نمایاں فائدہ اٹھا رہی ہیں جبکہ گرین بسیں سستی، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں