لاہور میں ایل ڈی اے کا بڑا کریک ڈاؤن: غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن، 87 املاک سربمہر

04:26 PM, 2 Mar, 2026

لاہور :لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف ایک بڑا سرچ آپریشن کیا ہے۔ ایل ڈی اے کی ٹیموں نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 87 املاک کو سیل کر دیا ہے۔
ایل ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیموں نے شہر کے پوش اور گنجان آباد علاقوں میں بیک وقت کارروائیاں کیں۔  غیر قانونی کمرشل استعمال اور کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر 24 املاک کو سربمہر کیا گیا۔ اس علاقے میں سب سے بڑی کارروائی کی گئی جہاں 36 املاک کو غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں پر سیل کیا گیا۔
غیر قانونی استعمال پر 12 املاک کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ یہاں بھی متعدد عمارتوں کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اور ان تمام عمارتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جنہوں نے یا تو بغیر نقشہ منظوری کمرشل سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں یا پھر برسوں سے واجب الادا کمرشل فیس جمع نہیں کرائی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی املاک کو قانونی دائرہ کار میں لائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار کارروائی سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں