دفاعِ وطن کی تیاری: پاکستان کا فضائی حدود کی جزوی بندش کا فیصلہ

04:28 PM, 2 Mar, 2026

لاہور/کراچیطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز کے پیشِ نظر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ملک کی فضائی حدود کے حوالے سے ایک اہم تزویراتی فیصلہ کیا ہے۔ کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن  کے مختلف فضائی روٹس کو کمرشل پروازوں کے لیے مخصوص اوقات میں بند کرنے کا باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔
جنگی مشقیں اور فضائی روٹس کی بندش ذرائع کے مطابق، یہ ہنگامی فیصلہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی ممکنہ مشقوں اور فضائی دفاع کو مستحکم کرنے کے اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔
  فضائی حدود کی یہ جزوی بندش 3 مارچ سے 31 مارچ تک نافذ العمل رہے گی۔ روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص سیکٹرز کمرشل ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام مقامی اور بین الاقوامی ایئر لائنز کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ اس دورانیے میں اپنے پروازوں کے نظام الاوقات (Schedules) کو متبادل روٹس کے مطابق ترتیب دیں۔ اس اقدام کا مقصد ملکی دفاعی ضرورتوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ فضائی سفر کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
دفاعی ماہرین کی رائے عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی تناؤ اور سرحدی صورتحال کے تناظر میں پاک فضائیہ کی یہ مشقیں دشمن کو واضح پیغام دینے اور اپنی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کے لیے ناگزیر ہیں۔

مزیدخبریں