لاہور میں موسم کی کروٹ: موسمِ سرما کی رخصتی قریب، سورج کی چمکدار انٹری سے درجہ حرارت میں اضافہ

04:39 PM, 2 Mar, 2026

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم نے نئی کروٹ بدل لی ہے۔ آج صبح سویرے ہی سورج نے چمکدار انٹری دی، جس کے باعث فضا میں خنکی کم اور گرمی کا احساس بڑھنے لگا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ پارہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج دن کے وقت پارہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جو موسمِ بہار کی آمد اور موسمِ سرما کے خاتمے کا واضح اشارہ ہے۔
 محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، آسمان صاف رہے گا۔موسم میں اچانک تبدیلی کے باعث شہریوں نے گرم کپڑے الماریوں میں رکھنا شروع کر دیے ہیں، تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح اور رات کے وقت اب بھی ہلکی ٹھنڈک ہو سکتی ہے، اس لیے بدلی ہوئی رُت میں احتیاط لازم ہے۔

مزیدخبریں