وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑے فیصلے: پنجاب میں تمام گاڑیوں اور بائیکس پر 'ای ٹیگ' لازمی قرار

07:48 PM, 2 Mar, 2026

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر میں جرائم کی بیخ کنی اور سکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کی منظوری دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے پنجاب میں چلنے والی تمام بائیکس اور گاڑیوں پر ای ٹیگ (E-Tag) لگانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

 اس اقدام کا مقصد گاڑیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور چوری شدہ گاڑیوں کی فوری شناخت کو ممکن بنانا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے جامع مائیکرو سکیورٹی پلان بھی طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ کے قیام اور اس کے سربراہ کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ یہ یونٹ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والے جرائم کی روک تھام کرے گا۔

مزیدخبریں