میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات

10:25 AM, 2 May, 2026

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی جس میں بین الصوبائی روابط کے فروغ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے گورنر پنجاب کو پیپلز پارٹی کو پنجاب میں فعال کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات سے پارٹی کارکنوں میں نیا جوش پیدا ہوا ہے۔ ملاقات میں دونوں صوبوں کی ترقیاتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور عوامی خدمت کے مشن کو مل کر آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزیدخبریں